مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ایرانی وزارت دفاع نے دقیق ہدف پر لگنے والے فاتح 313 میزائل کی رونمائی کی ہے۔
اس میزائل کو ایران کے فوجی ماہرین اور محققین نے وزارت دفاع میں آمادہ اور تیار کیا ہے یہ میزائل ایران کی دفاعی پالیسیوں کے سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ یہ میزائل کم حجم ، جدید و پیشرفتہ اور مقامی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔ تجربہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ میزائل 500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو دقیق نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ